پاکستان

عمران خان کی ٹانگ کی تکلیف بڑھ گئی، آپریشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے، میڈیکل بورڈ

Published

on

چیئرمین تحریک انصاف کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن کے باعث شوکت خانم ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران ہونے والی دھکم پیل کی بنا پر عمران خان کی ٹانگ میں تکلیف شروع ہوئی جس پررات شوکت خانم سے چیک اپ کروایا گیا۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر سوجن کی بنا پر انفیکشن دوبارہ ہوا تو آپریشن کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ دوسری جانب سینئر رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‏حکومت کی طرف سے سیکیورٹی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیدا ھونے والی دھکم پیل سے عمران خان کی ٹانگ دوبارہ زخمی ہوئی۔ صحتیاب ہونے پر عمران خان دوبارہ سے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کا سامنا کریں گے

ادھر سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیا ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا یا صرف عدالت میں پیش ہونے پر آتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version