پاکستان

عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے بڑا واقعہ ہے، شرجیل میمن

Published

on

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان خودکش بمبار بن کر ملک پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے بڑا واقعہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مرادعلی شاہ وزیراعلیٰ  سندھ بن کر پھر محنت سے کام کریں گے،پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں دوتہائی اکثریت حاصل ہے،سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا،چیئرمین بلاول بھٹو نے تاکید کی ہے سندھ کے مسائل کو حل کریں،سندھ اسمبلی اور اس کے باہر تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات سندھ اسمبلی میں جمع کرا دیئے گئے ہیں،عوام کےمسائل کو حل کرنا پیپلز پارٹی کی اولین ذمہ داری ہے،ہمیں صوبہ سندھ کوافہام و تفہیم سے آگے لے کر جانا ہے،احتجاج کرنےوالےسیاسی مخالفین ہیں،ان سے ہماری ذاتی دشمنی نہیں،ایک سیاسی جماعت آئی ایم ایف کو خط لکھنے جارہی ہے،آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مطلب ہے کہ ہمیں زبردستی اقتدار دیا جائے،آج وہ جماعت مداخلت کا کہہ رہی ہے جو کہتی تھی بیرونی مداخلت منظور نہیں،یہ سیاسی جماعت چاہتی ہے انہیں زبردستی اور ہر صورت مینڈیٹ دیا جائے،کوئی محب وطن ملک کیخلاف ایسی سازش کاسوچ بھی نہیں سکتا،وہ جماعت کہہ رہی ہے زبردستی مینڈیٹ نہ دیا تو امداد بھی نہ دی جائے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ امداد روکنے کیلئے خط لکھنا 24 کروڑ عوام پر حملہ کرنا ہے،اگرخدانخواستہ ان کے خط پر کچھ ہوا تو لاکھوں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے،کیا کوئی پاکستانی ملک کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی سکتا ہے؟معلوم ہے اس سیاسی جماعت کے آئی ایم ایف کو خط لکھنےسےکچھ ہونے والا نہیں،آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی کے واقعہ سے زیادہ بڑا واقعہ ہے،وہ آئی ایم ایف سے کہنا چاہتے ہیں ہمارے اندرونی مسائل میں دخل اندازی  کریں، 27دسمبرکےبعد بھی ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،دھاندلی اور آرٹی ایس کے نتیجے میں ایک شخص کو لیڈر بنایا گیا،

شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خودکش بمبار بن کر ملک پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کے کارکنان اپنی آنکھیں کھولیں اور ملک کا سوچیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version