پاکستان

توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کے لیے عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Published

on

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست 11 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دلائل کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کی گئی ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 11 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل نہ دیے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version