پاکستان

2024 میں دو چاند اوردو سورج گرہن، پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے

Published

on

نئے سال 2024میں دوچاند اوردوسورج گرہن ہونگے،پاکستان میں دکھائی نہیں دینگے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سال 2024میں دوچاند اوردوسورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائےگا،تاہم یہ پاکستان کےکسی حصے میں دکھائی نہیں دینگے،البتہ دنیا کے مختلف ممالک وخطوں یورپ،شمالی ایشیا،مشرقی ایشیا،آسٹریلیا،افریقا،شمالی امریکا،جنوبی امریکا،پیسفیک،اٹلانٹک،انٹارکٹیکامیں دکھائی دینگے۔

سال کا پہلا چاند گرہن 25مارچ کودنیا کے بیشترممالک میں دکھائی دے گا،سال نو کے پہلے سورج گرہن کا مشاہدہ 9اپریل کو ہوگا،محکمہ موسمیات کے مطابق چاند اس وقت پاکستان میں افق سے نیچے ہوگا،جس کی وجہ سےاس سرگرمی کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکےگا۔

سال 2024کا دوسراچاند گرہن 18ستمبرکودکھائی دے گا، سال کا دوسرا اورآخری سورج گرہن 2اور3اکتوبرکے درمیان ہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version