Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

5 ماہ میںPIA کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 29 واقعات،7 طیاروں کو نقصان، لاہور، کراچی میں زیادہ واقعات رپورٹ

Published

on

قومی ہوائی اڈوں پر 5ماہ کے دوران پرپی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 29واقعات رونما ہوئے،رواں ماہ مئی کے دوران اب تک 10برڈ اسٹرائیک ہوئیں،7طیاروں کو جذوی اورمکمل نوعیت کا نقصان پہنچا،سب سے زیادہ واقعات جناح انٹرنیشنل اورعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرپیش آئے۔

قومی ائیرلائن انتظامیہ نے رواں سال کے 5ماہ کے دوران جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ جنوری سےاب تک پرندے ٹکرانے کے 29واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں،صرف رواں ماہ مئی میں 10واقعات پیش آئے۔

پرندے ٹکرانے کے واقعات کراچی،لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد،سکھر،کوئٹہ،پشاور،گلگت،ملتان ائرپورٹ پرہوئے،5ماہ کے دوران پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات کراچی اورلاہورائیرپورٹ پرمجموعی طورپر16رپورٹ ہوئے۔

5ماہ کے دوران پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازں پر جدہ میں ایک،بحرین میں بھی ایک واقعہ پیش آچکا ہے۔ برڈ اسٹرائیک کے دوران 7پروازوں کو جزوی اورمکمل نقصان پہنچا،22طیارے نقصان سےمحفوظ رہے۔

پرندے ٹکرانے کے زیادہ واقعات اپروچ اورلینڈنگ کے دوران ہوئے،ٹیک آف کے دوران 3جبکہ ٹیک آف رول(جب طیارہ ٹیک آف پوائنٹ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہو)کے دوران ایک واقعہ ہوا۔

پرندے  ٹکرانے کے واقعات اے ٹی آر42،اے ٹی آر72،اے تھری ٹوینٹی200 اور 777کو پیش آئے۔ ذرائع کے مطابق پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

ان واقعات کے سبب طیارے عارضی طورپرگراونڈ ہوجاتے ہیں جبکہ ان واقعات کی وجہ سے مسافروں کو بدترین تاخیر کی بنا پر طویل انتظار کی سولی پرلٹکنا پڑتا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین