Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آزاد کشمیر میں بس کھائی میں جاگری، مکران میں زائرین کی بس کو حادثہ، 32 افراد ہلاک

Published

on

In Azad Kashmir, a bus plunged into a ditch and a pilgrims' bus crashed in Makran, killing 32 people

آزاد کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر پلندری عمر فاروق کے مطابق بس راولپنڈی سے راولاکوٹ جارہی تھی، جس کو سٹر آزاد پتن کے مقام پر حادثہ پیش گیا، جہاں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 3 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پلندری کے مطابق ریسکو عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جائے حادثہ پر اس وقت 20 لاشیں ہیں، بس میں کل 21 افراد سوار تھے۔ انتظامیہ کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریکسیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل آج صبح بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں ایران سے پنجاب جانے والی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور حادثے میں 30 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین کی بس کو حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس کھائی میں گرگئی تاہم حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زائرئن کی بس ایران سے پنجاب جارہی تھی، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق پنجاب کے علاقے لاہور اور گجرانوالہ سے ہے جبکہ پولیس، لیویز سمیت دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین