دنیا
برطانیہ میں اپوزیشن نے حکمران جماعت کو مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پچھاڑ دیا
برطانیہ میں لوکل الیکشن کے نتائج سامنے آنے شروع ہوگئے، حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو مقامی حکومتوں کے الیکشن بڑا دھچکا لگا ہے اب تک کے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی آگے ہے جبکہ حکمران کنزرویٹو پارٹی دوسرے اور لبرل ڈیموکریٹس کا تیسرا نمبر ہے۔
انگلینڈ میں مقامی حکومتوں کے الیکشن نتائج کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی 653 نشستوں پر جیت کر سب سے آگے ہے، لیبر پارٹی نے سٹوک آن ٹرینٹ، پلائی ماؤتھ اورمیڈ وے میں تمام پارٹیز کو کلین سویپ کیا ہے۔
حکمران جماعت کنزرویٹو 454 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، کنزویٹو پارٹی اپنی ہی جیتی ہوئی 228 نشستیں ہار گئی۔
لبرل ڈیموکریٹس پارٹی بھی لوکل الیکشنز میں کامیابی سمیٹ رہی ہے،اب تک کےنتائج کے مطابق لبرل ڈیموکریٹس 332 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو ئی ہے۔
لوکل الیکشن میں226 نشستوں پر آزاد امیدوا ر کامیاب ہوئے جبکہ گرین پارٹی 55 اور ریفارم یوکے پارٹی نے14 نشستیں حاصل کی ہیں۔