پاکستان

چین سے رابطے میں ہیں، بشام حملے کے تحقیقات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Published

on

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بشام  حملہ پاک  چین دوستی  کے دشمنوں نے کیا ہے، پاکستان حکومت  چین سے مکمل رابطے میں ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دہشت گردوں  کو کٹہرے میں لانے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان ہر قسم  کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،پاکستان  اور چین  دو مضبوط ترین ہمسائے  اور بھائی ہیں، بشام  واقعہ پر مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان  جون 1967 سے قبل  سرحدوں  کی بنیاد پر فلسطینی ریاست  کی حمایت جاری رکھے گا،فلسطین  میں جاری بربربیت  کو ختم  ہونا چاہیے،کشمیر میں جاری  بھارتی مظالم  کا خاتمہ ہونا چاہیے،کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے ملنے تک حمایت جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری کامرس  نے افغانستان کا دورہ کیا،سیکرٹری کامرس کی افغان حکام سے تجارت اور ٹرانزٹ پر بات چیت ہوئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version