Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد میں خاتون نے موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھادی، ویڈیو وائرل

Published

on

اسلام آباد میں خاتون ڈرائیور نے موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری کو پیش آیاتھا اور خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ڈرائیور کو موٹروے پولیس نے روکا تو  خاتون ڈرائیور نے موٹروے پولیس سے تکرار شروع کردی۔

ویڈیو میں خاتون ڈرائیور کو  تیزی سے موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا کرفرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ نامعلوم خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ڈرائیور کے خلاف صرف مقدمہ درج ہوا ہے، ابھی گرفتاری نہیں ہوئی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین