Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وفاقی وزیر خزانہ کی دبئی میں غیرملکی سرمایہ کاروں سے ملاقات

Published

on

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ،ملاقات میں موجودہ اقتصادی شراکت داری کی حمایت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے طریقے تلاش کیے گئے۔

جن سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی ان میں آیانا ہولڈنگ کے چیئرمین عبداللہ بن لہیج اور محمد ہلال بن تراف المنصوری، چیئرمین ناد الشیبہ ہولڈنگ سر فہرست  ہیں۔

سرمایہ کاری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور ریئل اسٹیٹ کی ترقی کے شعبوں کو شامل کرنے پر غور ہو ا۔

پاکستان میں موجود ان مسابقتی فوائد پر روشنی ڈالی گئی جو پاکستان کو اعلیٰ منافع اور پائیدار ترقی کے خواہاں سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی منزل بناتے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا  ہے کہ سرمایہ کاروں کو ان کے سفر کے ہر مرحلے میں معاونت کرنے بشمول مارکیٹ ریسرچ، ریگولیٹری رہنمائی، سرمایہ کاری کی سہولت، سرمایہ کاری کے بعد کی مدد اور ایک ہموار تجربے کو یقینی بنانے میں SIFC بہترین کردار ادا کرتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین