پاکستان

اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین لوٹ لی، مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل

Published

on

اسلام آباد میں ڈکیتوں نے بینک کی کیش وین لوٹ لی، ڈاکو 3کروڑ68لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو بھی قتل کردیا۔

وفاقی دارالحکومت سب سے بڑی ڈکیتی کا واقعہ فراش ٹاؤن میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے بینک کی کیش وین کے عملے پر فائرنگ کی جس سے سکیورٹی گارڈ سلمان جاں بحق جبکہ دو گارڈ زخمی ہوگئے ۔۔ اس کے بعد ڈاکوکیس وین سے دو بیگزمیں موجود 3 کروڑ 68 لاکھ لیکر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس موقعہ پر پہنچی۔ پولیس کو جائے واردات سے دس خول ملے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو کارمیں سترہ میل جھنگی سیداں میں واقع بینک پہنچے، جہاں پر بینک کی گاڑی کیش وصول کرنے کے لیے پہنچی تھی اور بینک سے کیش گاڑی میں منتقل کیا جا رہا تھا، ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ سلیمان موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ دوسرا سکیورٹی گارڈ طارق شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں پچھلے دس سالوں میں کسی بھی بینک میں ہونے والی یہ سب سے بڑی بینک ڈکیتی ہے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اسلام آباد علی رضا کی سربراہی میں مختلف سپیشل انویسٹی گیشن پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس ٹیموں نے دستیاب شواہد اور جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version