پاکستان

کراچی میں دودھ 200 روپے لٹر،آٹا 128 روپے کلو، چکن 598 روپے کلو، کمشنر نے قیمتیں مقرر کردیں

Published

on

وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول پروگرام کے تحت کمشنر کراچی نے اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے۔

دودھ کی ڈیری فارم قیمت 180 روپے لٹر، ہول سیل 188 روپے لٹر، ریٹیل قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

چینی کی ہول سیل قیمت 123 جبکہ ریٹیل قیمت 130 روپے فی کلو ، ایکس فلور مل آٹا فی کلو 120، ہول سیل 123 اور ریٹیل 128 روپے، فائن ایکس فلور مل آٹا فی کلو 130 ، ہول سیل 133 جبکہ ریٹیل 138 روپے میں دستیاب ہوگا۔

چکی آٹے کی ریٹیل قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 1700، دنبے کے گوشت کی 1590 روپے ، زندہ فارمی مرغی فارم قیمت 366 روپے فی کلو ، ہول سیل 378، ریٹیل 386 روپے مقرر، مرغی کا فی کلو گوشت 598 روپے میں ملے گا۔

کریانہ سمیت بیکری آئٹمز کی قیمتیں بھی مقرر کردی گئیں ، وزیر اعلی سندھ نے انتظامیہ کو قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version