ٹاپ سٹوریز

خیبرپختونخوا میں 7 لاکھ 45 ہزار بچے چائلڈ لیبر کاشکار، صوبائی حکومت نے رپورٹ جاری کردی

Published

on

خیبرپختونخوا میں 7لاکھ 45 ہزار سے زائد بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں، صوبائی حکومت نے عالمی اداروں کے تعاون سے 28سال بعد اپنی سروے رپورٹ جاری کردی،3لاکھ 78ہزار سے زائد بچے زراعت، جنگلات اور ماہی پروری سے وابستہ ہیں، رپورٹ کے مطابق محنت مزدوری کرنےوالوں میں 44فیصد بچوں کے گھروں کے سربراہان تعلیمی یافتہ نہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے 1996 کے بعد چائلڈ لیبر سے متعلق اپنی پہلی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق صوبے میں ساڑھے 7لاکھ بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں۔

صوبے میں پانچ سے 17سال تک بچوں کی مجموعی تعداد 82لاکھ 82ہزار 6 سو سے زائد ہے، مشقت کرنےوالے بچوں میں سب سے زیادہ 3لاکھ 78 ہزار زراعت، جنگلات اور ماہی پروری سے وابستہ ہیں۔

ایک لاکھ 39ہزار بچے واٹر کلیکشن ، 71ہزار ہول سیل کے کاروبار ، 56ہزار بچے کارخانوں،33ہزار تعمیرات اور 15ہزار ہوٹلوں میں مشقت کررہے ہیں۔

14ہزار بچے ٹرانسپورٹ اور 24ہزار دیگر شعبہ جات محنت مزدوری کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محنت مزدوری کرنےوالوں میں 44فیصد بچوں کے گھروں کے سربراہان تعلیمی یافتہ نہیں، 32 فیصد بچے غربت کی وجہ سے مختلف مقامات پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version