پاکستان

خیبرپختونخوا میں آج سے 27 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

Published

on

خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج رات سے شروع ہوگا، پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان ، بالائی علاقوں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوںمیں طغیانی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلا ع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کے باعث صوبے کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشتہ ہے ۔

مردان، پشاور ، نوشہرہ، چارسدہ اور دیگر مقامات پر اربن فلڈ کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے، صوبے میں بارشوں کا سلسلہ 27اگست تک جاری رہے گا۔

موسلادھار بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم نے تمام اضلاع کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں، بالائی اضلاع کی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز نے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version