Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حج آپریشن کی تیاریاں، بڑے ایئرپورٹس پر بیگج سکین مشینیں لگائی جائیں گی

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج فلائٹ آپریشن سے قبل تیاریاں شروع کردیں۔

سعودی عرب جانیوالی پروازوں کے مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی، ایئرپورٹ پر سرچنگ کے لیے جدید اسٹیٹ آف آرٹ مشینیں درآمد کی جائینگی۔

10جدید بیگیجز اسکیننگ مشینیں ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر نصب ہوں گی۔

قبل از حج آپریشن میں سعودی عرب جانیوالے عازمین اور دیگر مسافروں کا سامان جدید مشینوں کے ذریعے اسکین کیا جائیگا، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی حکومت سے رابطہ کیاہے۔

جدید مشینیں کراچی،اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر نصب کی جائینگی،مشینیں ایئرپورٹ پر جوائنٹ وینچر کے تحت آپریٹ ہوں گی۔

اس جوائنٹ وینچر میں سی اے اے،اے ایس ایف،کسٹم اوردیگر ادارے شامل ہوں گے، جدید بیگیجز مشینیں مسافروں کے سامان کے ساتھ ساتھ جہاز کیلئے نقصاندہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیتیں بھی رکھتی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین