پاکستان

اسلام آباد کے پرائمری سکولز میں طلبہ کے سکول بیگ کا بوجھ ختم کردیا گیا

Published

on

اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکول بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی،طلباء پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری پرائمری اسکول یکم اگست سے بچے اسکول بیگ نہیں اٹھائیں گے۔

نئی پالیسی ہے تحت بچے اسکول کی کتابوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کئے جائیں گے،،اس اقدام کا مقصد بھاری اسکول بیگز کا وزن کم کرنا ہے۔

نئی پالیسی ہے تحت بچے اسکول کی کتابوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کئے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد بھاری اسکول بیگز کا وزن کم کرنا اور طلباء کے لیے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کے تجربے کو فروغ دینا ہے۔
یہ فیصلہ والدین اور طلباء دونوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے،نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہو گی، تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں میں ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version