ٹاپ سٹوریز

پنجاب میں پراسرار وجوہات پر تمام ترقیاتی کام روک دیئے گئے، محکمہ خزانہ نے ایک کھرب سے زائد فنڈز واپس لے لیے

Published

on

پنجاب میں ترقیاتی کام رک گئے، تمام ترقیاتی فنڈز محکموں سے واپس لے لئے گئے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے  تمام صوبائی محکموں سے ایک کھرب کے قریب رقم کے فنڈز  واپس لے لیے۔

صوبائی منصوبوں، وفاقی حکومت کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں اور بیرونی امداد کے بھی تمام منصوبوں کے فنڈز واپس لے لیے گئے۔۔

رواں مالی سال کے ابتدائی چارہ ماہ کے ترقیاتی بجٹ کے 197 ارب 53 کروڑ جاری کیے گئے تھے، پنجاب کے صوبائی محکمے جاری شدہ فنڈز کے 88 ارب 33 کروڑ ہی استعمال کرسکے۔

پنجاب حکومت نے ایک کھرب 9 ارب 20 کروڑروپےکے قریب فنڈز واپس لیے ہیں، سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب فنڈز کی واپسی کی معقول وجہ پیش کرنے میں ناکام رہے۔

سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل کے مطابق بغیر کسی وجہ سے تمام فنڈز واپس لیے گئےہیں، پنجاب بھرمیں بجٹ کے تمام فنڈز کی واپسی سے تمام تر ترقیاتی کام رک کر رہ گئے۔

اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے سندھ میں ترقیاتی کام رکنے کی شکایت کی تھی اور اسے امتیازی سلوک قرار دیا تھا۔

سندھ میں ترقیاتی کام روکے جانے کو پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے حق میں انتخابی میدان ہموار کرنے کی کوشش قرار دیا تھا اور بلاول بھٹو زرداری نے تمام جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version