Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

رمضان المبارک میں آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن اور گوشت سمیت 18 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی سالانہ بنیاد پر 32 فیصد سے تجاوز کر گئی

Published

on

Inflation rate in Pakistan fell below 10% for the first time in 3 years

ادارہ شماریات نے رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے ہیں، جن کے مطابق ٹماٹر، لہسن، چکن، آلو، تیل اور دالوں سمیت 18 اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 18اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ٹماٹر کی اوسط قیمت136روپے سے بڑھ کر166روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کیلا فی درجن 153روپے سے بڑھا 188 روپے فی درجن تک پہنچ گیا،انڈے، 260روپے سے بڑھ کر 288روپے فی درجن ہوگئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی گھریلو سلینڈر 3300روپے سےبڑھ کر 3447روپے تک پہنچ گیا، مٹن1775روپے سے بڑھ کر 1807روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

پیاز کی اوسطا قیمت 238روپے سے بڑھا کر 254روپے فی کلو تک پہنچ گیا،گزشتہ ہفتے لہسن، چکن، آلو، تیل سرسوں، دال مونگ سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی ہوئیں۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 1.35فیصد، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی32فیصد سے تجاوز کر گئی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. batmanapollo.ru

    مارچ 17, 2024 at 7:11 صبح

    Skillful leaders know how to balance working on relationships and strengthening formal status and authority.
    Both components need to be developed.
    batmanapollo.ru

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین