پاکستان
دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی پہلے اور لاہور چوتھے نمبر پر آگیا
بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کراچی پربدستوربرقرار ہیں، آج بھی شہر قائد آلودگی کے اعتبارسے انتہائی مضرصحت ہواؤں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبرپرریکارڈ ہورہاہے۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کےمطابق کراچی کی فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار210پرٹیکیولیٹ ریکارڈ ہورہے ہیں،جس کے سبب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرریکارڈ ہورہاہے۔
لاہوردنیا بھر کے آلودہ شہروں میں 137پرٹیکیولیٹ کے ساتھ چوتھے نمبرپر ہے، بھارتی شہردہلی 151پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اورایکراگھانا 148پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبرہے۔
درجہ بندی کے مطابق 151سے 200درجے کی آلودگی مضرصحت،201سے300درجے کی انتہائی مضرصحت،301سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہرکرتاہے۔