پاکستان
ماحولیاتی آلودگی میں آج پھر لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر، کراچی کا تیسرا نمبر
آج لاہوراورکراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کے فہرست میں بالترتیب پہلے اورتیسرے نمبرپرریکارڈہوئے۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پیرکو لاہوردنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپرریکارڈ ہوا،لاہورکی فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 291پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ ہوئے۔
کراچی آلودگی کے اعتبارسے تیسرے نمبرپررہا،فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 226پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ ہوئی۔
دہلی(بھارت) 268پرٹیکیولیٹ میٹرزکے ساتھ دوسرے جبکہ سراجیو(بوسنیا) 190پرٹیکیولیٹ کے ساتھ چوتھے نمبرپرریکارڈہوا۔
150تا200آلودہ،200تا300آلودہ ترین جبکہ 300سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہرکرتاہے۔