تازہ ترین
آڈیو لیکس کیس، وفاقی حکومت نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض اٹھا دیا
آڈیو لیکس کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابرستارپر اعتراض اٹھا دیا۔ پیمرانے اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
آڈیو لیکس کے خلاف بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی درخواست زیر سماعت ہے۔
چار اداروں پیمرا ، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں، درخواستوں میں کہا گیا کہ اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک اور بینچ فیصلہ دے چکا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پیمرا متعدد بار عدالت میں اس مقدمے میں پیش ہوچکے ہیں مگر کیس اب بھی زیر التواء ہے،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے جسٹس بابر ستار سماعت سے معذرت کرلیں۔
درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ اس نوعیت کی درخواست پر فیصلہ دینے والا بینچ اس کیس کی باقی کارروائی بھی آگے بڑھائے۔
بشری بی بی کی آڈیو لیک کیس میں درخواست 29 اپریل کو جسٹس بابر ستار کی عدالت میں زیر سماعت ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی آڈیو لیک کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کو چیلنج کررکھا ہے۔
-
کھیل8 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین3 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
کالم11 مہینے ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز12 مہینے ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
لائف سٹائل10 مہینے ago
ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ
-
پاکستان3 ہفتے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
سموگ کی وجہ سے جمعہ 10 نومبر کو پنجاب بھر میں چھٹی کا اعلان
-
ٹاپ سٹوریز12 مہینے ago
ابن خلدون، عمرانیات سمیت کئی علوم کا بانی، اصلی ’فادر آف اکنامکس‘