Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بجٹ سے پہلے پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت پر قائل کیا جائے، نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت

Published

on

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے وزیر اعظم شہبازشریف کو ہدایت کی ہے کہ  پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کے لئے قائل کیا جائے۔ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی کوشش شروع کر دی۔

ذرائع  کے مطابق  آف دی ریکارڈ رابطے اور ملاقاتیں شروع کردیئے گئے۔  پیپلزپارٹی نے سالانہ بجٹ تک مشاورت کے لئے مہلت مانگی تھی۔نوازشریف بجٹ سے قبل پیپلزپارٹی کی کابینہ میں شمولیت چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت بارے ن لیگ میں اختلاف رائے موجود ہیں۔   کابینہ شمولیت بارےپیپلزپارٹی میں دو دھڑے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سندھ کے ارکان قومی اسمبلی کابینہ میں شمولیت کے خواہاں  ہیں۔ پی پی پنجاب کی لیڈر شپ وفاقی کابینہ میں شمولیت کی مخالفت کررہی ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین