Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پنجاب کے کئی شہروں میں آج سے طوفانی بارشیں، ژالہ باری کے بھی امکانات

Published

on

پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی۔29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولا، گجرات،حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں،مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولا، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔

پی ڈی ایم اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیر زمہ داری ہرگز برداشت نہیں،نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہریوں سے گزارش طوفان میں بجلی کے کھمبوں سے دوررہیں،أسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین