Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سائفر کے معاملے میں دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑا، دشمن کو فائدہ ہوا، تفصیلی فیصلہ جاری

Published

on

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف آفیشل سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

خصوصی عدالت کی جانب سے جاری  77 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سائفر کے معاملے سے دیگر ممالک کیساتھ تعلقات پر اثر پڑا جس سے دشمنوں کو فائدہ ہوا۔ کیس سماعت میں وکلا صفائی غیر سنجیدہ دکھائی دیئے۔ وکلا صفائی نے جرح سے  انکار کیا جس کے بعدسرکاری وکیل نے جرح کی۔

عدالت نے لکھا کہ دونوں مجرموں کا دوران ٹرئل عدالت کے سامنے رویہ مدنظر رکھا گیا،دونوں مجرمان نے خودساختہ پریشانیاں بنائیں۔

عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا،اعظم خان کا بیان سچائی پر مبنی تھا جس نے پراسیکیوشن کے دلائل کو مضبوط بنایا،سائفر کے ذریعے دیگر ممالک سے رابطے کے سسٹم کی سالمیت پر سمجھوتہ کیا گیا،سائفر کے معاملے سے دیگر ممالک کیساتھ تعلقات پر اثر پڑا جس سے دشمنوں کو فائدہ ہوا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نے سائفر وزارت خارجہ کو واپس نہیں بھیجا۔عدالت نے کہاکہ سائفر کیس 17ماہ کی تحقیقات کے بعد دائر کیا گیا،تحقیقات سے ثابت ہوا مقدمہ تاخیر سے دائر نہیں کیا،بطور وزیراعظم کی ذمے داری تھی کہ سائفر واپس لوٹاتے،وزارت خارجہ وزیراعظم سے سائفر واپس نہیں مانگ سکتی،اب تک عمران خان نے سائفر واپس نہیں کیا،کیس سائفر سے متعلق ہے جو وزارت خارجہ کو واشنگٹن سے موصول ہوا،سائفر بہت حساس دستاویز ہے جس سے امریکا پاکستان کا ایک دوسرے پر بھروسہ بھی جڑا ہے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مجرم ثابت ہوئے ہیں۔ دونوں کو 10،10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے۔۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین