پاکستان
جرح میں دو نام سامنے آنے کے ڈر سے انصاف کا جنازہ نکالا گیا، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ فارن سیکریٹری ، اعظم خان اور سفیر کا کراس ایگزیمینیشن (جرح) ہونا تھا، یہ تین اہم گواہ ہیں۔
عمران خان کو سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تین اہم گواہ تھے، اعظم خان، سہیل خان اور اسد مجید، ان پر جرح ہونا تھی۔ اس جرح میں دو نام سامنے آنے تھے، ایک ڈونلڈ لو، جس نے پیغام بھیجا تھا اور ایک جنرل باجوہ، جس نے پیغام وصول کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان دو ناموں کے سامنے آںے کے خوف سے آج انصاف کا جنازہ نکالا گیا۔ ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے اور اعلیٰ عدالتوں میں جائیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ اگر عمران خان اور شاہ محمود کے ساتھ یہ بے انصافی ہو سکتی ہے تو کل سب کے ساتھ ہو سکتی ہے، اس لیے سب لوگ 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں۔