تازہ ترین
رواں مالی سال میں حکومت نے 24.3 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے، گورنر سٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 24.3 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنی ہے۔
مانیٹری پالیسی کے اجرا کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک نے معاشی ماہرین سے ملاقات کی،اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ اگلے دو ہفتوں میں 2 ارب ڈالر قرضے کا رول اوور کی توقع ہے،حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرنے کی پلاننگ کی ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ حکومت کو مالی سال کے بقیہ حصے میں 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا بندوبست کرنا ہے،مالی سال کے اختتام پر اصل قرض کے لئے 3.50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے ،مالی سال کے اختتام پر سود کی ادائیگی کی مد میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوگی،مالی سال 2024 کے اختتام پر حکومت نے 24.30 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس میں 20.40 ارب ڈالر اصل قرض اور 3.90 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کرنے ہیں،رواں مالی سال اب تک 13 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جاچکی ہے، رواں مالی سال اب تک 10 ارب 90 کروڑ ڈالر اصل قرض کی مد میں ادا کئے گئے۔
رواں مالی سال میں اب تک قرض پر سود کی مد میں 2ارب 60 کروڑ ڈالر ادا کئےگئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی