تازہ ترین

رواں مالی سال میں حکومت نے 24.3 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے، گورنر سٹیٹ بینک

Published

on

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 24.3 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنی ہے۔

مانیٹری پالیسی کے اجرا کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک نے معاشی ماہرین سے ملاقات کی،اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ اگلے دو ہفتوں میں 2 ارب ڈالر قرضے کا رول اوور کی توقع ہے،حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرنے کی پلاننگ کی ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ حکومت کو مالی سال کے بقیہ حصے میں 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا بندوبست کرنا ہے،مالی سال کے اختتام پر اصل قرض کے لئے 3.50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے ،مالی سال کے اختتام پر سود کی ادائیگی کی مد میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوگی،مالی سال 2024 کے اختتام پر حکومت نے 24.30 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس میں 20.40 ارب ڈالر اصل قرض  اور 3.90 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کرنے ہیں،رواں مالی سال اب تک 13 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جاچکی ہے، رواں مالی سال اب تک 10 ارب 90 کروڑ ڈالر اصل قرض  کی مد میں ادا کئے گئے۔

رواں مالی سال میں اب تک قرض پر سود کی مد میں 2ارب 60 کروڑ ڈالر ادا کئےگئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version