پاکستان

نکاح کیس، خاور مانیکا کے وکیل نے دستاویزات جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی

Published

on

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دوران غیرشرعی نکاح کیس وکیل درخواست گزار نے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہادستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے۔

جج نے ریمارکس دیےدرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں۔

وکیل درخواست گزار نےکہاپیر تک کا وقت دے دیں، دستاویزات جمع کرانے، دلائل بھی پیر کو دیں گے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version