Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

موسمی حالات کے پیش نظر عوام کو شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے نہ جانے کا مشورہ

Published

on

ملک کے موسمی حالات کے پیش نظر عوام کو سیر و تفریح کے لیے شمالی علاقہ جات نہ جانے کا مشورہی دیا گیا، بارشوں کے دوران شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں  موسمیاتی صورتحال کے پیش نظرعوام سیرو تفریحی  کیلئے  ناردرن ایریا  میں جانے سے گریز کریں۔

چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ فلڈ ڈویژن کی ہفتہ واربریفنگ میں آگاہ کیا گیا  ہے کہ سیلابی صورتحال  متوقع ہے، موسمیاتی تبدیلی  سے پاکستان سمیت پوری دنیا  متاثر ہورہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث  ملک بھر میں بارشوں سے سیلابی صورتحال  ہے، کلائمٹ چینج کانفرنس میں  آگاہ کیا گیا کہ کاربن کی مقدار کو فضا میں جانے سے روکنا ہے، کاربن کی مقدار کو فضا کا حصہ بننے روکنے کیلئےفوری اور بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین