Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

بکرے ہوئے دیوانے، سٹیج ڈرامہ کی کراچی آرٹس کونسل میں افتتاحی تقریب

Published

on

معروف ہدایتکاریونس میمن کے عید الاضحیٰ پر پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے” بکرے ہوئے دیوانے” کی افتتاحی تقریب کا کراچی آرٹس کونسل میں انعقاد کیا گیا۔

عیدقرباں پرکراچی میں ایک جانب اگرفلموں کا دنگل سجے گا،تودوسری جانب اسٹیج پربھی کئی ڈراموں کو عوام کی تفریح طبع کے لیے پیش کیا جائےگا۔

معروف  ہدایتکاریونس میمن کے اسٹیج ڈرامے بکرے ہوئے دیوانے کی افتتاحی تقریب گل رنگ ہال(آرٹس کونسل کراچی)میں ہوئی،جس میں ڈرامے کی کاسٹ کے علاوہ اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے گورننگ باڈی رکن اسجد بخاری، ڈرامہ کمیٹی چیرمین شہزاد رضا، ہدایتکار یونس میمن، نذر حسین، علی حسین، عرفان ملک، نعمان خان، کریم بھوجانی، ناصر حسین خان، ڈرامے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

اس موقع پر فنکاروں علی حسن، عرفان ملک، ولی شیخ، شکیل شاہ، حنا ملک، سعدیہ خان، سپنا غزل، صباء شیخ، کو ڈرامے کا اسکرپٹ دیا گیا۔

یونس میمن نے اس موقع پر کہا کہ آرٹس کونسل تھیٹر کو بھرپورانداز سے پرموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ عید فیسٹولز کے علاوہ بھی عام دنوں میں ڈرامہ کرنے کی پلاننگ کرنے میں مصروف ہیں محرم الحرام کے بعد متواتر ڈراموں کا سلسلہ شروع کرینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ تھیٹر ہو سکے اسیٹج ڈراموں میں فیملیز کی واپسی میرا مشن تھا جو کہ کسی حد تک پورا کر لیا ہے ،عریانیت سے پاک فیملی ڈرامے ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے،اسٹیج ڈرامہ، بکرے ہوئے دیوانے، عیدالاضحی سے آرٹس کونسل کے اوپن آئیر تھیٹر زیڈ اے بخاری میں پیش کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین