پاکستان
کراچی میں پیپلز پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کا افتتاح، دو ماہ تک سفر مفت
کراچی میں پیپلز پنک بس کے دو نئے روٹس کا افتتاح کردیا گیا، خواتین آئندہ دو ماہ تک پنک بس میں مفت سفر کرسکیں گی۔
پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ فریال تالپور نے پنک بس کے نئے روٹس کا افتتاح کیا، دونوں روٹس پر دس بسیں چلائی جائیں گی۔
روٹ آر تھری پاور ہائوس چورنگی نارتھ کراچی سے ناصر جمپ کورنگی جبکہ روٹ آر نائن گلشن حدید سے ٹاور تک ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں چار خواتین بس ڈرائیورز کو لائسنس بھی دیے گئے۔
افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن ، مئیر کراچی اور صوبائی وزرا سمیت متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔