Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی میں نئی شخصیات کی شمولیت، عمران خان نے پالیسی دے دی

Published

on

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی میں نئے افراد کی شمولیت سے متعلق پالیسی واضح کردی۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں قومی اور صوبائی سطح پر نئے افراد کی شمولیت سے متعلق ہدایات دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی میں سینئر سیاستدانوں یا نمایاں شخصیات کی شمولیت کی منظوری کےلیے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی میں نئے افراد کی شمولیت سے متعلق پالیسی ہدایات مرکزی عہدیداران، صوبائی اور علاقائی صدور اور جنرل سیکریٹریز کو بھجوادی ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے باقاعدہ سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین