پاکستان

بھارت نے امیر خسرو کے عرس کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہ کیے

Published

on

انڈیا نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی زائرین کو حضرت امیر خسرو کے عرس میں شرکت کیلئے ویزے جاری نہ کیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی زائرین نے شیڈول کے مطابق کل منگل کے روز انڈیا روانہ ہونا ہے۔ حضرت امیر خسرو کے عرس کی تقریبات انڈیا میں 23 اپریل تا 30 اپریل جاری رہیں گی۔

199 پاکستانی زائرین عرس میں شرکت کیلئے آج لاہور پہنچ چکے ہیں۔انڈین ہائی کمیشن نے آج زائرین کے پاسپورٹ اور ویزے مذہبی امور کے حوالے کرنا تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین ہائی کمیشن کو ابھی تک نئی دہلی سے ویزوں سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں ہوئیں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اگر رات گئے ویزے جاری ہوئے تو زائرین کو بدھ کے روز روانہ کیا جا سکے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version