پاکستان

بھارت مذہبی جنون کی گرفت میں، نئی دہلی نے سفارتکاری کا راستہ بھی بند کردیا، بلاول

Published

on

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت مذہبی جنون کی گرفت میں ہے جس نے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ بند کر دیا ہے۔

ٹوکیو میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اُس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک جموں و کشمیر کا دیرینہ مسئلہ مذاکرات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ادارے کی قرار داد پر عملدرآمد کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک کو علاقائی روابط کے استحکام اور دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کے بارے میں موثر بنیادی ڈھانچے کی تیاری پر ملکر کام کرنا چاہئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version