لائف سٹائل
بھارتی ادکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتا دیا
بالی ووڈ و ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فیشن آئیکن کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اور وہ جو پہنیں یا جیسا میک اپ کریں ان کی مداحیں انکو فالو کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی ڈریمی کوین دپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ انسٹا گرام پر “Ask Me Anything” کی سٹوری شئیر کی جس میں ایک مداح نے ان سے اس کی سکن کئیر روٹین کے بارے میں سوال کیا، ادکارہ نے اس سوال کا جواب شئیر کرتے ہوئے کہا کہ “میری سکن روٹین بہت سمپل ہے، میں صرف سادہ میک اپ کرتی ہوں ،میں اس چیز پر عمل کرتی ہوں جو مجھے میری ماں نے بچپن میں سکھائی ہے”
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں توان کی والدہ “اجالا پڈوکون” نے انہیں میک اپ کرنا سکھایا، اور وہ دپیکا کو اپنی سکن کا خاص خیال رکھنے کا کہتی تھیں۔
دپیکا نےاپنے میک اپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جلد کو صاف اور ہائیڈریٹڈ رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اور دھوپ سے بچانے کیلئے سن اسکرین ضرور استعمال کرتی ہوں۔