Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ستلج بیاس پر بھارتی ڈیم بھر گئے، راوی اور چناب سے متصل ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ

Published

on

بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر تمام ڈیم بھرنے کے بعد پنجاب کے ہنگامی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی اور چناب سے سے متصل ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی اور چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر بنائے گئے ڈیمز تقریبا پانی سے بھر چکے ہیں، دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بڑے دریاﺅں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے امکانات بھی ہیں، مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیاہے، بارشوں اور بھارتی ذخیرہ کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنا ہو گا۔

پ]ی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عمران قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں موجود افسران تمام صورت حال پر نظر رکھیں،کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں کوآرڈینشن میں ایک لمحے کی تاخیر بھی برداشت نہیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بھی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں، نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن میں تمام اداروں کی اب تک کی کارکردگی اطمینان بخش رہی، مون سون کو کسی بھی دورانیہ میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، نا گہانی صورت حال کےلئے تیار رہیں۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تمام ضروری سامان موجود ہے، عوام پانی کنارے سرگرمیوں سے مکمل طور پر اجتناب کرے۔سرکاری احکامات پر عمل درآمد آپ کی جان بچا سکتا ہے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین