تازہ ترین

بھارتی دہشتگرد ثناؤل اسلام قبدھار سے گرفتار، داعش سے روابط کا اعتراف

Published

on

بھارت کےخطےمیں دہشتگردی پھیلانےکےمزیدثبوت سامنےآگئے۔بھارتی دہشتگردثناؤل اسلام افغانستان سےگرفتار کر لیا گیا۔ثناؤل اسلام نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے  اورداعش  کے ساتھ روابط کا اعتراف کرلیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار سے 29 فروری کو بھارتی  دہشت گرد  ثناوٴل اسلام کو گرفتار کیا گیا۔ ثناوٴل اسلام کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہے اور یہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ثناوٴل اسلام کو  داعش  سے تعلق اور رابطہ ہونے کے جرم میں گرفتار کیا۔ثناوٴل اسلام نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے  اور داعش سے تعلق کا   اعتراف بھی  کیا۔

ثناوٴل اسلام کے افغانستان آنے کا مقصد بھارتی افسران کے حکم کے مطابق  داعش  کے نمائندوں سے ملنا تھا۔

بھارت کی انتہا پسندی اور دہشت گردی اب خطے کے پائیدار امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر   عالمی برادری بھارت کو  کب قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی؟

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version