بزنس

بھارت کی ماروتی سوزوکی نے 25 لاکھ کی 7 سیٹر کار Invictoمتعارف کرادی

Published

on

بھارت کی کار بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ماروتی سوزوکی 7 سیٹر کار متعارف کروا کر پریمیئم کاروں کی مارکیٹ میں داخل ہو گئی ہے، بھارت میں بڑی، فیچر پیکڈ کاروں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

ماروتی سوزوکی چھوٹی کیمپیکٹ کاروں کے لیے جانی جاتی ہے جس کی کاروں کی قیمت دس لاکھ سے کم ہوتی ہے۔ ماروتی سوزوکی کی نئی 7 سیٹر انوکٹو ہائبرڈ کار کی قیمت 25 لاکھ سے شروع ہوتی ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ صارفین کی قوت خرید بہتر ہو رہی ہے ایسے میں کمپنی برانڈ امیج بہتر بنانے اور بڑی کاروں کی تیاری میں شامل ہو رہی ہے۔

ماروتی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے واقعی بڑا چیلنج ہے کیونکہ ہم اس طرح کی پراڈکٹ بیچنے کا تجربہ نہیں رکھتے۔

ماروتی کی پروڈکشن صلاحیت 2.2 ملین سالانہ ہے جسے وہ اس عشرے کے اختتام تک 4 ملین کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے کمپنی کا سالانہ ٹرن اوور بھی دوگنا ہو جائے گا۔

ماروتی کے اکثریتی شیئرز جاپان کی سوزوکی موٹرز کے پاس ہیں، ماروتی نے افورڈایبل عوامی کاروں کی مارکیٹ میں نام بنایا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب پریمیئم کاروں کی بات ہوتی ہے تو صارف کا دھیان ٹویوٹا موٹرز یا واکس ویگن کی طرف جاتا ہے۔

انڈسٹری ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کووڈ کے بعد بھارتی شہریوں کا رجحان بڑی اور فینسی کاروں کی جانب زیادہ ہے جن میں ٹچ سکرین ڈسپلے اور سن روف ہوں، اس سے ایس یو ویز اور ایم پی ویز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے مالی سال کے دوران بھارت کی کار مارکیٹ میں چھوٹی اور کمپیکٹ کاروں، جن کی قیمت دس لاکھ سے کم ہے، کا شیئر 85 فیصد سے کم ہو کر 60 فیصد رہ گیا ہے اور اس میں مزید کمی متوقع ہے۔

ماروتی کی بھی یہی کہانی ہے

ماروتی کے سینئر ایگزیکٹو افسر ششانک سری واستو کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ برسوں میں چھوٹی، دس لاکھ سے کم قیمت کاروں کی فروخت 97 فیصد رہی جو پچھلے سال کم ہو کر 84 فیصد رہ گئی۔

انوکٹو لاطینی کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے ناقابل شکست، کمپنی کو امید ہے کہ اس کی فروخت اس کے دوسرے ماڈلز کی سیلز کو ٹکر دے گی۔

ماروتی کی سیلزش کا بڑا حصہ، 53 فیصد اب بھی اس کی چھوٹی کیمپیکٹ کاروں سے آتا ہے لیکن یہ حصہ 47 فیصد تک گرنے کا امکان ہے کیونکہ اس کی ایس یو وی پک اپ اور انوکٹو اس سیلز میں اپنا حصہ بنائیں گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version