ٹاپ سٹوریز

مہنگائی کی شرح 27 سے 29 فیصد، پٹرول قیمت اور کرائے میں کمی سے مہنگائی کا دباؤ کم ہونے کا امکان ہے، وزارت خزانہ

Published

on

وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کر دی ،اکتور میں مہنگائی کی شرح 27سے29 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی کی رفتار میں کمی آئی،گاڑیوں کے کرایوں میں کمی سے مہنگائیٕ کے دباو میں مزید کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ملکی برآمدات میں کچھ اضافہ ہوا ہے اور درآمدار می 6فیصد کمی آٸی ،کرنسی کی غیرقانونی نقل و حمل کے خلاف کاررواٸیوں سے انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ کے ریٹ میں فرق کم ہوا،سود کی بھاری اداٸیگیاں بجٹ اخراجات کو کنٹرول کرنے کی لیے بڑا چیلنج ہے،بجٹ اخراجات میں کمی اور امدنی میں اضافے کےلیے اقدامات اھاٸے گٸے ہیں،ان اقدامات سے سوشل سیفٹی پروگرام کیلیے وساٸل دستیاب ہوسکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلی سہ ماہی میں مثبت اقتصادی اعشاریے سامنے آٸے ہیں،ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی،ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی اور مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بڑی صنعتوں کی پیداوار اور سٹاک ایکسچینج انڈیکس، ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں مالی ترسیلات زر میں 19.8 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 7.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

رواں مالی سال برآمدات میں 5 فیصد اور درآمدات میں 23.8 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ سال 7.4 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں رواں سال 7 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گزشتہ مالی کے مقابلے میں 58.1 فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 7 ارب ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھے۔

رواں مالی سال 7 ارب 49 کروڑ ڈالر کے مالی ذخائر ریکارڈ کئے گئے،ایف بی آر محصولات میں 25 فیصد اور نان ٹیکس آمدنی میں 114.7 فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال مالی خسارے میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 25.1 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 29 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی،ایک سال میں ڈالرکی قدر میں 59.02 روپے کا اضافہ ہوا،لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آنے والے مہینوں میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہونے کا امکان ہے،رواں مالی سال کپاس کی پیداوار میں 126.6 فیصد اور چاول کی پیداوار میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version