Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نواز شریف انتظامیہ کے زور پر الیکشن لڑنے کی بجائے ووٹ کو عزت دلوائیں، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ ووٹ کو عزت دلوائیں اس کی بے عزتی نہ کریں، انتظامیہ کے بجائے اپنے بل پر الیکشن لڑیں۔

 کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ بادشاہ کی طرح ملک میں آؤ، دربار میں سب کی حاضری لگواؤ اور الیکشن کی ہوا بناؤ، ساری کوششیں کرنے کے باوجود ان کی ہوا نہیں بن رہی، انہیں اپنے گھر پنجاب میں انڈوں اور ٹماٹروں کا سامنا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ڈیلیور کرکے ہی اپنی اسپیس واپس لے سکتی ہیں، ہر الیکشن میں کچھ لوگ یہ تاثر دیتے ہیں کہ ان کی حکومت آرہی ہے، ان لوگوں کو عوام بہترین جواب دیں گے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب اپنے کام کرتا رہے، پہلے بھی دیکھا ہے، اب بھی دیکھنے کیلئے تیار ہیں، اداروں کی طرح سیاست دانوں کو بھی اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے، میاں صاحب سے درخواست ہے کہ ووٹ کو عزت دلوائیں۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، ماضی میں ہر ادارے کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی گئی، پاکستان کی تاریخ میں جو سلیکٹڈ حکومتیں بنیں وہ ناکام رہیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو سب کو ساتھ لے کر  چل سکتی ہے، وقت آگیا ہے منفی سیاست کی بجائے مثبت سیاست شروع کی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا فائدہ ملک کے عوام کو ہوا، اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو آپ لوگوں کے مسائل کا پتا نہیں، اٹھارویں ترمیم پر ابھی صحیح طرح عملدرآمد ہی نہیں ہوا، ہم سمجھتے ہیں عوام راستہ دکھاتے ہیں، عوام کا فیصلہ ماننا پڑے گا، پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو مکمل اختیارات کی منتقلی کریں گے، اس وقت سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس جلسےکو کامیاب بنانے پر بلوچستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم بلوچستان کی آواز بنیں گےاور مسائل کاحل نکالیں گے، پیپلز پارٹی بلوچستان میں الیکشن جیتے گی اور حکومت بنائے گی، بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل سی پیک سےجڑا ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ  لیول پلیئنگ فیلڈ کا باقی جماعتوں کا مطالبہ حالات کے مطابق ہے، پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہو، پاکستان میں نئی سیاست لانے کا وقت ہے، دشمنی کی سیاست پاکستان اور عوام کے لیے اچھی نہیں، میں نے کبھی تقسیم، نفرت، گالم گلوچ کی سیاست نہیں کی، میری اپنی تاریخ ہے، میں اپنے منشور پر چلوں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم 8 فروری کو دنیا کو اچھا سرپرائز دیں گے، ہم عوام کے لاڈلے بننے کی کوشش کر رہے ہیں، صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ ہےچمن میں احتجاج کرنے والوں سے ملیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین2 منٹ ago

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے والوں کی شامت، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

تازہ ترین6 منٹ ago

پاسپورٹ پرنٹنگ انک کا سٹاک ختم، 5 سے 6 لاکھ پاسپورٹ درخواستیں التوا کا شکار

پاکستان14 منٹ ago

پاکستان پر غیرملکی قرضوں اور مالی ضمانتوں کا حجم 130 ارب ڈالر ہوگیا

تازہ ترین20 منٹ ago

میر علی میں گرلز سکول دھماکے سے اڑانے اور ٹانک میں ٹیچر کا قتل کرنے والے نور ولی محسود اور احمد حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز

تازہ ترین16 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین16 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین17 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان18 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

مقبول ترین