پاکستان
سول ایوی ایشن، پی آئی اے میں ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کی ہدایت
کابینہ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھ کر وفاقی وزارتوں کے ماتحت اداروں سول ایوی ایشن،پی آئی اے میں ڈیلی ویجز،جبری برطرف شدہ اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے لیے اسپیشل کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی سفارشات پر عمل درآمد کی ہدایت کردی۔
مراسلے کے مطابق تمام وفاقی سیکریٹریز کو اپنی سطح پر متاثرہ ملازمین کی اسکروٹنی کرنے کے مجاز قرار دیا گیا ہے،تمام وفاقی سیکریٹریز اپنی سطح پر متاثرہ ملازمین کے کیسز کی اسکروٹنی کرکے اپنی ذمہ داری پر ملازمین کو ریگولر کریں۔
متاثرہ ملازمین کی داد رسی کے لیے قادر خان مندوخیل کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے رولز، قواعد اور سفارشات پر عمل کیا جائے، متاثرہ ملازمین کی دادرسی کے لیے اسپیشل کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی سفارشات پر عمل درآمد کی نگرانی وزارت پارلیمانی امور انجام دے گی۔