تازہ ترین
عبوری حکومت بنائی جائے گی، عوام بھروسہ رکھیں، بنگلہ دیشی آرمی چیف
آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے آج کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک چلانے کے لیے ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔
بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد دوپہر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے آج کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک چلانے کے لیے ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔
بنگلہ دیشی آرمی چیف نے کہا کہ بنگلہ دیش کےتمام فیصلےفوج کرےگی،عوام فوج پربھروسہ رکھیں،بنگلہ دیش میں امن واپس لائیں گے،عبوری حکومت کیلئےبات چیت جاری ہے۔
انھوں نے احتجاجی مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ: ’ہمارے ساتھ تعاون کریں، ہم ساتھ مل کر ایک بہتر مستقبل کی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔‘
’میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بات چیت کر چکا ہوں، میں نے سول سوسائٹی کے اراکین سے بات کی ہے۔ فوج ملک میں امن و امان برقرار رکھے گی۔‘