Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

عالمی اردو کانفرنس انٹڑنیشنل برینڈ بن گئی، 24 جون کو ہیوسٹن میں انعقاد، احمد شاہ خطاب کریں گے

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ دو ہفتہ کے دورے پر بدھ کو امریکا روانہ ہو گئے جہاں وہ 24جون 2023ءکو ہوسٹن میں عالمی اردو کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت اور خطاب کریں گے۔ صدر آرٹس کونسل دورے کے دوران امریکا کے شہر لاس اینجلس آرٹس کونسل اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے درمیان ایم او یو پر بھی دستخط کریں گے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی پاکستان کی واحد آرٹس کونسل ہے جس کا بین الاقوامی سطح پر کسی آرٹس کونسل کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہو رہے ہیں جب کہ عالمی اردو کانفرنس اب بین الاقوامی برانڈ بن چکی۔ محمد احمد شاہ دورے کے دوران امریکا کے مختلف شہروں میں ثقافتی اداروں کے سربراہان اور مختلف وفود سے ملاقات اور باہمی امور،ادب و ثقافتی وفود کے تبادلوں اور بین الاقوامی کلچرکانفرنس کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین