پاکستان
ججز کو مشکوک خط ملنے کی تحقیقات، پنسار سٹور مالک سے پوچھ گچھ
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیموں نے نیوٹاؤن راولپنڈی اورآئی ٹین فور کا دورہ کیا،تحقیقاتی ٹیموں نے دونوں علاقوں کے قریب واقع پنسار اسٹور کا ڈیٹا حاصل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنسار اسٹورز سے آرسینک پاؤڈر کی خریداری سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔
تحقیقاتی ٹیموں نے پنسار اسٹور مالکان کو ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کے کیمیکل کی فروخت سے پہلے شاپ کیپر خریدار کی معلومات کا ریکارڈ رکھیں۔