Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

آئی پی ایل 16: چنئی سپر کنگز پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب

Published

on

نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین پریمئر لیگ کے 16 ویں ایڈیشن کے فائنل میں چنئی سپر کنگز نے ڈی ایل میتھڈ کے تحت گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، رویندرا جدیجہ کی ناقابل شکست بیٹنگ کی بدولت چنئی سپر کنگز 171 رنز کا ہدف تعاقب کرنے میں  کامیاب رہی۔

دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 214 رنز بنائے، سائی سدھرسن نے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ریدھیمان ساہا 54  اور شبھن گل 39 رنز بنا جر نمایاں رہے۔

چنئی سپر کنگز ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے میدان میں اتری تو میچ بارش کی وجہ سے  روک دیا گیا، چنئی کو  ڈی ایل میتھڈ کے تحت 15 اوورز میں 171 رنز کا ہدف دیا گیا،چنئی سپر کنگز کے اوپنرز نے شاندار پارٹنر شپ بنائی ، ڈیون کانوے 47 اور رتوراج گائیکواد26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امباتی رائیڈو 19 اور مہندرا سنگھ دھونی  بغیر کھاتا کھولے ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

چنئی سپر کنگز کو آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے اور موہت شرما کی شاندار باؤلنگ  نے پہلے تو چنئی کے بازوں کو رنز اسکور کرنے سے روکے رکھا، تاہم جب 2 گیندوں پر 10 رنز رہ گئےتو رویندرا جدیجہ نےایک شاندار چھکا اور چوکا جڑ کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

واضح رہے کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم  احمد آباد میں اتوار کو  آئی پی ایل سیزن 16 کا فائنل شیڈول تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے میچ پیر کو کھیلے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین