کھیل
آئی پی ایل 16: چنئی سپر کنگز پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب
نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین پریمئر لیگ کے 16 ویں ایڈیشن کے فائنل میں چنئی سپر کنگز نے ڈی ایل میتھڈ کے تحت گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، رویندرا جدیجہ کی ناقابل شکست بیٹنگ کی بدولت چنئی سپر کنگز 171 رنز کا ہدف تعاقب کرنے میں کامیاب رہی۔
دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 214 رنز بنائے، سائی سدھرسن نے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ریدھیمان ساہا 54 اور شبھن گل 39 رنز بنا جر نمایاں رہے۔
چنئی سپر کنگز ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے میدان میں اتری تو میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا، چنئی کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 15 اوورز میں 171 رنز کا ہدف دیا گیا،چنئی سپر کنگز کے اوپنرز نے شاندار پارٹنر شپ بنائی ، ڈیون کانوے 47 اور رتوراج گائیکواد26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امباتی رائیڈو 19 اور مہندرا سنگھ دھونی بغیر کھاتا کھولے ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔
چنئی سپر کنگز کو آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے اور موہت شرما کی شاندار باؤلنگ نے پہلے تو چنئی کے بازوں کو رنز اسکور کرنے سے روکے رکھا، تاہم جب 2 گیندوں پر 10 رنز رہ گئےتو رویندرا جدیجہ نےایک شاندار چھکا اور چوکا جڑ کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔
واضح رہے کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں اتوار کو آئی پی ایل سیزن 16 کا فائنل شیڈول تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے میچ پیر کو کھیلے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں