دنیا
ایران بحرین سفارتی تعلقات جلد بحال ہو سکتے ہیں، امریکی عہدیدار
سعودی عرب کی طرف سے 2016ء میں ایران کے ساتھ تعلقات توڑنے کے بعد تہران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے بحرین نے تعلقات بحالی کا فیصلہ کیا ہے اور امریکی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ایران میں مشتعل مظاہرین نے شیعہ عالم دین شیخ النمر کو سزائے موت کے بعد تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا، اس حملے کے بعد سعودی عرب نے تہران کے ساتھ تعلقات توڑ دیئے تھے۔
ایران اور سعودی عرب نے اس سال مارچ میں سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا اور 6 جون کو ایران نے ریاض میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا۔
امریکا کی اسسٹنٹ سیکرٹری سٹیٹ برائے مشرق قریب باربرا لیف نے ایوان نمائندگان کو بتایا کہ ایران اور بحرین کے سفارتی تعلقات جلد بحال ہو سکتے ہیں۔