Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تہران کا پاکستان کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے سیستان بلوچستان حملے پر احتجاج

Published

on

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے جنوب مشرقی ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں پاکستان کے حملے کی مذمت کی ہے اور پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔

ایران کے پریس ٹی وی کے مطابق پاکستانی سفارت کار کو جمعرات کے روز تہران میں ملک کے سفیر کی غیر موجودگی میں وزارت میں طلب کیا گیا تھا تاکہ وہ صوبہ سیستان اور بلوچستان کے شہر سراوان کے ارد گرد مختلف علاقوں میں ہونے والے متعدد دھماکوں کے بارے میں وضاحت کریں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بعد ازاں اس حملے کی مذمت کی اور تصدیق کی کہ وزارت نے پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے تہران کا احتجاج اسلام آباد پہنچایا اور حملے کے بارے میں وضاحت طلب کی۔

صوبے کے نائب گورنر علی رضا مرہماتی نے بتایا کہ حملے میں نو غیر ایرانی شہری ہلاک ہوئے، جن میں دو مرد، تین خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی سیکورٹی حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے بعد میں ان اعدادوشمار کی تصدیق کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین