Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ایران اسرائیل کشیدگی، اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published

on

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے نگران ہم منصب علی باقری سے رابطہ کر کے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے تناظر میں ایران اسرائیل کشیدگی پر بات چیت کی۔دونوں وزراء خارجہ نے خطے کی سلامتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ دونوں وزراء خارجہ کا آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا،رابطہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے تناظر میں ایران اسرائیل کشیدگی پر ہوا۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ دونوں وزراء خارجہ کے درمیان خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ 31 جولائی کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین