Uncategorized
ایران کے صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پاکستان میں اجنبیت کا احساس نہیں ہوا، ابراہیم رئیسی
ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا،ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج صبح اسلام آباد سے لاہور پہنچے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ابراہیم رئیسی کاا ستقبال کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے ایرانی صدر سے صوبائی کابینہ ارکان کا تعارف کرایا،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا،صوبائی وزرا مریم اورنگزیب،بلال یاسین،عظمیٰ بخاری بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔
صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی،خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کرائی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا،پاکستان اورایران کےبرادرانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے دعا کی گئی۔
ایران کے صدرابراہیم رئیسی کو مزار اقبال کے بارے میں بریفنگ دی گئی،ایران کےصدرابراہیم رئیسی کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے اشعار سنائے گئے، ایران کےصدر ابراہیم رئیسی کو خطیب بادشاہی مسجد نے کتاب پیش کی۔
مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی طرف سے پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتاہوں،علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو نئی راہ دکھائی،علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لئے بہت اہم ہے،علامہ اقبال کی شاعری ایران اور پاکستان کے تعلقات میں پل کا کردارادا کرتی ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال نے استعماریت کیخلاف آواز اٹھائی،اقبال کی شاعری میں وحدانیت اور محبت کا پیغام ملتا ہے۔
صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلق ہے،دونوں ممالک کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوگا،پاکستان میں آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا،ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔
ایران کے صدر نے کہا کہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔
صدر ابراہیم رئیسی نے مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے،ایرانی صدر کو کامران لاشاری نے لاہور والڈ سٹی کی تاریخ سے آگاہ کیا،کامران لاشاری نے ایرانی صدر کو لاہورکی تاریخی عمارتوں کی بحالی کے بارے میں آگاہ کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
lista escape roomów
جولائی 5, 2024 at 6:48 شام
Good article and right to the point. I am not sure if this is in fact the best place to
ask but do you folks have any thoughts on where to
hire some professional writers? Thanks in advance 🙂 Escape rooms
RowenaC
جولائی 6, 2024 at 10:31 شام
You have noted very interesting points! ps nice web site.!